سکھر قرنطینہ میں مقیم مزید 66 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست دیدی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سیداویس شاہ

پیر 6 اپریل 2020 16:55

سکھر قرنطینہ میں مقیم مزید 66 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست دیدی،صوبائی ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سیداویس شاہ نے کہا ہے کہ سکھر قرنطینہ میں مقیم مزید 66 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست دیدی، ان افراد کو گھروں کو روانہ کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود کورونا پازیٹو شکار افراد کے دوبارہ دو بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 66مریضوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،ڈاکٹرزکی تجویز پر 66مریضوں کوانکے کھروں کوروانہ کیا جارہاہے، سکھر قرنطینہ پاکستان میں سب سے کورونا وائرس کو شکست دینے والے سب سے زیادہ مریضوں کا مسکن بن گیا،سکھر قرنطینہ سے گھروں کو روانہ ہونے والے تمام مریضوں کو سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ فراہم کیا ہے ،گھروں کو واپس جانے والے افراد کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھرقرنطینہ میں موجود زائرین،ڈاکٹرز اور منتظمین نے جانفشانی سے وائرس کا مقابلہ کیا ،خوشی ہے کہ سکھر قرنطینہ سے مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہورہے ہیں ،ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے مزید مریضوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب کیا ، امید ہے کہ گھروں کو واپس جانیوالے تمام افراد کا اآئندہ بھی خیال رکھیں گے ،سندھ حکومت کا عزم ہے کہ شہریوں کو وبائی مرض سے بچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرینگے ۔