مایا نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا

میری ٹیم میرے مداحوں کو غریبوں میں راشن بیگز تقسیم کرنے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتی رہے گی

منگل 7 اپریل 2020 11:56

مایا نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) کورونا وائرس نے دنیا میں تمام تر لوگوں کی سرگرمیوں اور زندگیوں کو کسی نہ کسی حد تک ضرور متاثر کیا ہے، کوئی لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا کا استعمال پہلے سے زیادہ کررہا ہے تو کسی نے سوشل میڈیا کا استعمال کم کردیا ہے۔پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی حد تک فعال نظر آتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھتی ہیں لیکن اب مایا نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سیسوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کچھ عرصہ برک لینے کا اعلان کیا۔مایا علی نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا سے بریک لینے کی یہ وجہ بتائی کہ وہ 'اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ کبھی کبھار ہمیں اپنے ارد گرد کی نعمتوں کے بارے میں سوچنے اور ان کی گنتی کرنے میں وقت چاہیے ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں مایا علی نے کہا کہ میری ٹیم میرے مداحوں کو غریبوں میں راشن بیگز تقسیم کرنے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور مستحق افراد تک راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔