کورونا کے امریکا میں 19لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ ، پاکستان میں 35 ہزار ٹیسٹ
امریکا میں 19ہزار 810 کورونا وائرس کے مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 8 ہزار 983 مریضوں کی حالت تشویش ناک
منگل 7 اپریل 2020 12:06
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والے ملکوں کی فہرست میں روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 7 لاکھ 58 ہزار شہریوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، تاہم ان میں سے صرف 6 ہزار 343 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے۔
روس میں 406 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں، صرف 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، 5 ہزار 890 مریض ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔یورپی ملک اٹلی میں 7 لاکھ 21 ہزار 732 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک لاکھ 32 ہزار 547 مثبت آئے۔دنیا میں سب سے زیادہ 16 ہزار 523 اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں، یہاں اب تک 22 ہزار 837 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور 93 ہزار 187 ابھی بھی مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔اس کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 61 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 10 ہزار 331 مثبت آئے، ان میں سے 192 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے، 6ہزار 694 صحت مند ہوئے جبکہ 3 ہزار 445 اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 55 کی حالت تشویش ناک ہے۔اسپین میں 3 لاکھ 55 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 36 ہزار 675 مثبت آئے، 40 ہزار 437 مریض صحت یاب ہوئے، 13ہزار 341 مریض انتقال کر چکے اور 82 ہزار 897 مریض ابھی بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 6 ہزار 931 کی حالت تشویش ناک ہے۔کینیڈا میں 3 لاکھ 30 ہزار 901 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 16 ہزار 687 مثبت آئے، 323 افراد ہلاک اور 3 ہزار 616 صحت یاب ہوئے، 12ہزار 708 افراد ابھی بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 426 کی حالت تشویش ناک ہے۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 3 ہزار 536 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 895 مثبت آئے، 2 ہزار 432 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 45 کی موت واقع ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 52 ہزار 958 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 51 ہزار 608 مثبت آئے، ان میں سے 5 ہزار 373 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 135 بہت کم ہے ، یہاں 46 ہزار 100 مریض ابھی بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ان بڑے ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ اور اس مرض کی صورتِ حال کے حوالے سے اگر پاکستان کا جائزہ لیں تو یہاں صورتِ حال انتہائی گمبھیر ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض بہت کم 3 ہزار 766 ہیں لیکن پورے ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے صرف 3 ہزار 875 ٹیسٹ کیے جا سکے ہیں، یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے 10 لاکھ افراد میں سے صرف 162 افراد کے ٹیسٹ کیے جا سکے ہیںمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.