برطانیہ ، کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سپر مارکیٹیں سامان کی مانگ کو پورا نہیں کر سکتیں

منگل 7 اپریل 2020 13:33

برطانیہ ، کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سپر مارکیٹیں سامان کی مانگ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) برطانیہ کی بڑی سپر مارکیٹوں نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعارف کروائے جانے والی معاشی و اصلاتی قوانین میں نرمی کے بغیر ملک کے 60 ملین لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی کو ممکن نہیں بنا سکتیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر مارکیٹس کے ایگزیکٹوز نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بحران کے آغاز سے ہی سپر مارکیٹوں پر ضروری سامان کی مانگ میں اضافہ ہو گیا تھا اور اگر حکومت سپر سٹورز کے اوقات کو نہیں بڑھاتیں تو 60 ملین لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے سٹورز کے اوقات کو کم کردیا گیا تھا جس کے بعد ضروری اشیاء کی خریدی کے لیے بہت سی سپر مارکیٹوں سے باہر گاہکوںکی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں جبکہ گروسری کی مانگ میں 20 فیصد اضافے ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :