پٹھان برادرز نے 10ہزار کلو چاول اور 700 کلو آلو بانٹ دیے

اس مشکل وقت میں ضرورت مندوں کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹانےکی ہرممکن کوشش کریںگے:عرفان اور یوسف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 اپریل 2020 12:46

پٹھان برادرز نے 10ہزار کلو چاول اور 700 کلو آلو بانٹ دیے
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اپریل 2020ء ) بھارت میں تمام تر کارروائیوں کے باوجود کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دیگر اہم شخصیات کی طرح سابق بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ 35 سالہ عرفان پٹھان اور 37 سالہ یوسف پٹھان نے 10 ہزار کلوچاول اور 700 کلوگرام آلو ضرورت مندوں میں تقسیم کیے ہیں، اس سے قبل دونوں بھائیوں کی جانب سے فیس ماسک بھی بانٹے گئے تھے۔

عرفان اور یوسف کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورت مندوں کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت میں مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کرونا وائرس سے 4 ہزار 314 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ وائرس سے 118 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

جنوبی ایشیاء میں کووڈ 19 کے معاملات کی تعداد دگنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ ماہرین صحت نے اس خطے میں ایک وبا کا انتباہ دیا ہے جو دنیا کی آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔ یہ پہلے سے ہی صحت عامہ کے کمزور سسٹم کو مزید متاثر کرسکتا ہے۔                                                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :