سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے تین اپریل تک 163 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں

منگل 7 اپریل 2020 14:09

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے تین اپریل تک 163 ارب روپے کی بچتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے تین اپریل تک 163 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے ایک سینئیراہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ سی ڈی این ایس نے جاری مالی سال کیلئے 324 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیاہے، گزشتہ مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 324 ارب روپے کاہدف مقررکیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جون کے اختتام پرسی ڈی این ایس نے ہدف 324 ارب روپے کے مقابلے میں 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پر سی ڈی این ایس کی کل بچتوں کوحجم 1150 ارب روپے تھا، مالی سال 2017 کے اختتام پرادارے کی بچتوں کاکل حجم 774 ارب روپے ریکارڈکیا گیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ ادارے نے مختلف سکیموں اورسرٹیفیکیٹس میں شرح منافع کو معقول بنایا ہے جس کے بعد بچتوںکے ہدف کوبڑھایا گیا ہے۔