ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع بھر میں انسداد کرونا جراثیم کش محلول کا سپرے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 اپریل 2020 19:45

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر کورونا سے بچاو کے سلسلہ میں پیشگی احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع بھر میں انسداد کورونا جراثیم کش محلول کا سپرے کیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشین محلہ جہلم، نولکھا اڈا جہلم، آرمی کیمپ دینہ، دینہ مین بازار، سوہاوہ ریلوے سٹیشن، کالا گجراں، روہتاس روڈ دینہ، رورل ہیلتھ سینٹر للہٰ پنڈ دادنخان سمیت دیگر علاقوں ڈس انفیکشن سپرے کیاگیا ہے ، اسی طرح حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر چاروں شہروں کے مختلف مقامات پر سپرے کا کام جاری ہے ، جس میں محکمہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز معاون ثابت ہو رہی ہیں، ضلع جہلم میں سپرے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ، عوام الناس سے گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں ڈس انفیکشن مہم جاری رہے گی، شہریوں کو موزی مرض سے بچانے کے لئے تمام وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاو کی آگہی مہم کو جاری رکھا جائے ۔