جاری مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 71.80فیصد کا نمایاں اضافہ

منگل 7 اپریل 2020 21:58

جاری مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 71.80فیصد کا نمایاں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) جاری مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 71.80فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری 2019-20ئ)کے دوران بالحاظ وزن سبزیوں کی برآمدات 6 لاکھ 49ہزار 183میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19 میں 6 لاکھ 14 ہزار 716میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئی تھیں۔

اسی طرح بالحاظ مالیت بھی سبزیوں کی برآمدات 138.372ملین ڈالر کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں 236.755ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 98.383ملین ڈالر یعنی 71.80فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا یہ۔پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تازہ پھلوں کی ملکی برآمدات بھی 1.16فیصد کے اضافہ سے 341.007ملین ڈالر کے مقابلہ میں 346.508ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گندم کی برآمدات 98.68 فیصد کی کمی سے 11.993ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 110.838ملین ڈالر مالیت کی گندم برآمد کی گئی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات 3.033ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران غذائی اجناس/ مصنوعات کی برآمدات سے 2.875 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :