وزیراعظم کا چینی بحران تحقیقاتی کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے پر اظہار برہمی
وزیراعظم کے مطابق یہ عمل دہرایا گیا تو سخت اقدام کیا جائیگا، انصاف کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا، فردوس عاشق
بدھ 8 اپریل 2020 01:30
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے بھی 2014 اور 2018 میں اومنی گروپ کی شوگر ملز کو سبسڈی دی ، وزیراعظم 25 اپریل کو کمیشن کی حتمی رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2017میں شوگر ملز مالکان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان سے بھی سبسڈی منظور کرائی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے معاون خصوصی نے بتایا کہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے چینی بحران کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ شوگر ملز نے اضافی ذخائر کی وجہ سے گنا خریدنے سے انکار کیا، وزیراعظم نے رپورٹ کی روشنی میں کاشت کاروں کے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے چینی کی برآمد پر سبسڈی نہیں دی گئی، شوگرملزکے نمائندہ وفد نے 2017میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی تھی اور شوگر ملوں کیلئے 20ارب روپے کی سبسڈی منظور کرائی تھی،2014سے 2016کے درمیان بھی شوگر ملز کو سبسڈی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2014کے بعد پہلی بار گنے کی قیمت میں اضافہ کیا جس کا مقصد کاشت کاروں کو فائدہ دینا تھا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ 25 اپریل کو انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ پر وزیراعظم قانون کے مطابق ایکشن لیں گے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی تحقیقاتی رپورٹ میں شوگر پالیسی پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، مستقبل میں مصنوعی بحران سے بچنے کیلئے اصلاحات لائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.