پھولوں کا ملک کورونا وائرس سے مرجھانے لگا، ہالینڈ میں ہلاکتوں میں اضافہ

بدھ 8 اپریل 2020 01:36

پھولوں کا ملک کورونا وائرس سے مرجھانے لگا، ہالینڈ میں ہلاکتوں میں اضافہ
ایمسٹرڈم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) دنیا بھر میں پھولوں کے لئے مشہور ملک ہالینڈ کورونا وائرس سے مرجھانے لگا ہے جہاں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ہالینڈ کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 19580ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے قومی ادارہ برائے صحت کے حکام نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایاکہ کورونا وائرس سے ہلاکتیں234 سے بڑھ کر2101 ہوگئی ہیں ۔ صحت کے حکام نے اس بات کی نشاندہی کی کہ منگل کو ہونے والی ہلاکتوں کے اعدادوشمار میں ایسے مریض بھی شامل ہیں جن کا گزشتہ ہفتہ کے آخر میں انتقال ہوا تاہم ان کی رپورٹ بعد میں جاری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :