سنگاپور میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی،پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور

تمام غیر ضروری صنعتوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ دفاتر اور سکولوں کو بھی تالے لگ گئے،رپورٹ

بدھ 8 اپریل 2020 14:03

سنگاپور میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی،پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور
سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سنگاپور نے کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر رواں ہفتے ملک میں ہر طرح کی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کے تحت ہر طرح کی نجی دوستوں کی محفلوں یا ایسے خاندان جو ایک ساتھ نہیں رہتے ان کی بھی سماجی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے اخبار کے مطابق یہ پابندیاں اس بل کا حصہ ہیں جو گذشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا ہے اور جس کے تحت وزیر صحت کو لوگوں کی نقل حمل کو محدود کرنے اور عوام کی نجی محفلوں کے انعقاد پر پابندی لگانے سمیت مختلف اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔

سنگاپور نے کورونا وائرس کے پھیلا کو کم کرنے کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ملک کی تمام غیر ضروری صنعتوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ دفاتر اور سکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔یہ پابندیاں 4 مئی تک نافذ کی گئی ہیں۔سنگاپور میں اب تک کورونا کے 1481 متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :