گومل یونیورسٹی میںشفافیت کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد

بدھ 8 اپریل 2020 22:14

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد نے کہاکہ گومل یونیورسٹی میںشفافیت کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد کا یونیورسٹی میں شفافیت کے قیام کیلئے پہلا قدم ، ڈائریکٹر ورکس کو فوری طور پر ایڈمنسٹریشن اور تمام شعبہ جات کے دفاتر کے دروازوں پر شیشے لگانے کیلئے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد نے کہاکہ گومل یونیورسٹی میںشفافیت کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ دفاتر میں کام کرنیوالے تمام افسران، اساتذہ ، ملازمین سب کے سامنے ہوںکیونکہ ہم کوئی بھی ایسا کام نہیںکررہے جو کسی سے ڈھکا چھپا ہو اور آج کل ویسے بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ پورے ملک کی طرح گومل یونیورسٹی بھی بند ہے لہٰذاڈائریکٹر ورکس کو فوری طور پراحکامات جار ی کر دیئے ہیں کہ وہ یونیورسٹی کے تمام دفاتر چاہئے وہ ایڈمنسٹریشن بلاک میں ہیں یا پھر مختلف شعبہ جات میں ہیں کے دروازوں پر فوری طور شیشے لگائیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمدکی اولین ترجیحات گومل یونیورسٹی میں ڈسپلن ،شفافیت کا قیام‘ اکیڈمک اورریسرچ کو بہتر کرنا ہے اور اسی سلسلے میں انہوںنے شفافیت کے قیام پر کام شروع کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :