یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف رد عمل کا جائزہ لینے کا نہیں بلکہ مل کر مقابلہ کرنے کا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعرات 9 اپریل 2020 12:53

یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف رد عمل کا جائزہ لینے کا نہیں بلکہ مل کر مقابلہ ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف رد عمل کا جائزہ لینے کا نہیں بلکہ اس کا مل کر مقابلہ کرنے کا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی برادی پر زور دیا ہے کہ ایک بار وباء پر قابو پالیں تو پھر پیچھے مڑ کر بھرپور جائزے کے لیے وقت ضرور ہونا چاہیے لیکن ابھی وہ وقت نہیں ہے بلکہ یہ وقت اتحاد و یکجہتی کا ہے لہذا بین الاقوامی برادری اس وائرس اور اس کی وجہ سے ہونے والے نتائج کو روکنے کے لیے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کرے۔

متعلقہ عنوان :