گلوکارہ سارہ ارشد کے یورپ میں ہونے والے تمام میوزیکل شوز منسوخ

بدھ 15 اپریل 2020 12:10

گلوکارہ سارہ ارشد کے یورپ میں ہونے والے تمام میوزیکل شوز منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) گلوکارہ سارہ ارشد کے یورپ میں ہونے والے تمام میوزیکل شوز منسوخ کر دئیے گئے۔ سارہ ارشد نے عید الفطر کے بعد یورپ کے مختلف ممالک میں ہونے والے میوزیکل شوز میں پرفارم کرنا تھالیکن کورونا کے پھیلائو کی وجہ سے تمام شوز منسوخ کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

سارہ ارشد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعدد شوزکے شیڈول کو حتمی شکل دی جا چکی تھی اور ان کی ابتدائی تیاریاں بھی جاری تھیں لیکن حالات کے پیش نظر ان شوز کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :