شمالی وزیرستان کے بے گھر متاثرین کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے ماہانہ امداد ریلیز

پیر 20 اپریل 2020 19:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2020ء) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے بے گھر متائثرین کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے ماہانہ امداد کے طور پر ریلیز کردیے جو کہ آئندہ ایک دو دن میں پندرہ ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو بذریعہ سم کارڈ موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے شروع ہونے سے اب تک شمالی وزیرستان کے متاثرین کو ماہانہ نقد امداد کی یہ 68 ویں قسط ہے جس کے مطابق ہر رجسٹرڈ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے دیے جا تے ہیں۔

اس کے علاوہ میرانشاہ کے ماچس گاؤں کے مارچ کے مہینے میں واپس شدہ متاثرین کو 10 ہزار روپے بطور ٹرانسپورٹ گرانٹ اور 25 ہزار روپے بطور واپسی گرانٹ کی مد میں بھی ایک کروڑ 68 لاکھ کا فنڈ ریلیز کیا جا رہا ہے جو ماچس کے واپس شدہ 480 خاندانوں کو بہت جلد ملنا شروع ہو جائینگے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے متائثرین کو ماہانہ امداد کے علاوہ ہر ماہ باقاعدگی سے غذائی مواد پر مشتمل راشن بھی دیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ حالات میں متائثرین کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :