ٹڈی دل کا دوبارہ حملہ کاشتکاروں کو بڑا نقصان دے سکتا ہے،نفیسہ شاہ

گندم کی کاشت کے بعد ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ ہے وفاقی حکومت کو پہلے ھی اقدام لینے ہونگے،بیان

بدھ 22 اپریل 2020 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسیمبلی نفیسہ شاہ نے ٹڈی دل پر اپنے بیان میں کہاہے کہ ٹڈی دل کا دوبارہ حملہ کاشتکاروں کو بڑا نقصان دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایران اور بلوچستان سے ٹڈی دل سے لشکر آنے کا اندیشہ ہے،گندم کی کاشت کے بعد ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ ہے وفاقی حکومت کو پہلے ھی اقدام لینے ہونگے،ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیئے انتظامات نظر نہیں آرہے ھیں۔نفیسہ شاہ نے کہاہ امید ھے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اور کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے بچانے کے لے فل فور حمکت عملی مرتب کرنا ھوگی۔