دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 23 اپریل 2020 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28100کیوسک اور اخرج 15000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 47300کیوسک اور اخراج 47300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد49900 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد23100کیوسک اور اخراج6700 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد66400 کیوسک اور اخراج0 6040کیوسک،چشمہ آمد77700کیوسک اوراخراج 76200 کیوسک، تونسہ آمد85900 کیوسک اور اخراج 83500 کیوسک، پنجند آمد23600 کیوسک اور اخراج 18500کیوسک، گدو آمد 60700کیوسک اور اخراج 60700 کیوسک، سکھر آمد49300کیوسک اور اخراج20900کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد13100 کیوسک اور اخراج 2300 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1479.99 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.443 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1200.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.381 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔