ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پاکستان تحریکِ انصاف ضلع لورالائی کے صدر داؤد خان اتمانخیل کی ملاقات

پیر 27 اپریل 2020 21:19

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پاکستان تحریکِ انصاف ضلع لورالائی ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پاکستان تحریکِ انصاف ضلع لورالائی کے صدر داؤد خان اتمانخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف لورالائی کے صدر داؤد خان اتمانخیل نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی اپنی ذاتی وسائل سے اپنے حلقے این اے 265 اور ملحقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحقین میں شفافیت سے بذریعہ چیکس رقم اور راشن تقسیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی کا ہر کارکن قاسم خان سوری کے نقش قدم پر چل کر ماہ صیام میں غریب شہریوں کو اپنے محدود وسائل کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اس لیے ناگزیر ہے کہ معاشرے کے صاحب ثروت لوگ کروانا وائرس کے پیش نظر قاسم خان سوری کی طرح اپنے ذاتی وسائل سے مستحق لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں۔