بالی وڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے

بدھ 29 اپریل 2020 19:25

بالی وڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2020ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے۔ عرفان خان کو گزشتہ روز ناسازطبیعت کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرواگیاجہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی۔عرفان خان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان خان میں2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی ، بعد ازاں وہ اپنا علاج کرانے کے لیے امریکا چلے گئے ۔

انہوں نے ہندی میڈیم، لنچ باکس، پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔واضح رہے کہ عرفان کی والدہ تین روز قبل بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کرگئیں تھیں ۔ملک گیر لاک ڈاؤن ہونے کے باعث عرفان خان نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی۔