ڈپٹی کمشنر کاماڈل بازار لودھراں میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
جمعہ 1 مئی 2020 17:06
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایاکہ ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹور پر آٹے کا 20کلو کا تھیلا 800روپے میں دستیاب ہے جبکہ چینی کی فی کلو گرام قیمت68روپے برقرار رہی گی۔
انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری شاپنگ کرتے وقت دوکاندار سے ریٹ لسٹ طلب کریں اور مقررہ ریٹ سے زائد قیمت ہر گز ادا نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری گرانفروشوں بارے میرے آفس کے کنٹرولروم میں شکایت کرسکتے ہیں اور مہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قیمت ایپ پر بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ریلیف پیکج کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کے باعث عوام کو شش کریں کہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خریداری کے وقت سماجی فاصلے کے اصول پر ضرور عمل کریں۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کا وافرمقدارمیں اسٹاک موجود ہونا چاہیے تاکہ ریلیف پیکج کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچایا جا سکے -انہوں نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کی رہنمائی کیلئے نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور منصوعی گرانی اور ناجائزمنافع خوری سے گزیز کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.