برطانیہ میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا
کورونا مریضوں میں واضح کمی سے لندن ایمرجنسی ہسپتال بند کرنے کا فیصلہ، 4 ہزار بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال جدید سہولیات پرمبنی تھا، کورونا کی دوسری لہر کی صوت ہسپتال کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا
ثنااللہ ناگرہ پیر 4 مئی 2020 18:38
(جاری ہے)
این ایچ ایس کے مطابق کورونا کے زیادہ مریض لندن کی نسبت شمالی برطانیہ میں ہیں۔
اس کے مقابلے میں لندن کے ہسپتالوں میں صرف 2023 مریض ہیں۔ جب ایمرجنسی ہسپتال قائم کیا گیا ہیلتھ حکام کا اندازہ تھا کہ وباء پھیلنے کی صورت میں7 ہزار وینٹی لیٹرز درکار ہوں گے۔ اس حساب سے ہزاروں کی تعداد میں طبی عملے اور سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی تھیں۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کورونا وباء کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ جس سے مریضوں میں کمی آ رہی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 3,566,531 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 248,302 ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 لاکھ سے زیادہ صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 لاکھ ہے۔ امریکہ میں کل 1,157,945مریض ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 939,758 ہے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 67,680 اموات ہوچکی ہیں۔ سپین میں 217,466 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 73,300 ہے جبکہ 25,264 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 210,717 ہے ان میں سے 100,179زیر علاج ہیں۔ اٹلی میں اب تک 28,884 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برطانیہ میں 187,841 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 158,421زیر علاج ہیں جبکہ اموات کی تعداد 28,520 ہے۔ فرانس میں 168,925افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، زیر علاج مریضوں کی تعداد 93,140ہے جبکہ 24,900 اموات ہوئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.