کرونا وائرس کے باعث رکی ہوئی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلانے کیلئے حاکم دبئی متحرک ہوگئے

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وباء کے بعد کیلئے قومی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 5 مئی 2020 00:29

کرونا وائرس کے باعث رکی ہوئی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلانے کیلئے حاکم ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مئی2020ء ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے معیشت کو دوبارہ متحرک کرنے کے لئے کورونا وباء کے بعد کیلئے قومی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزراء اور ماہرین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے قلیل مدتی اور طویل مدتی پالیسیاں مرتب کریں۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ طبی صنعتوں کے شعبے کی پیداوری اور مسابقت کو بڑھانے کے لئے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا جانا چاہئے کیونکہ وہکورونا وبا کے بعد کی تیاری کرنا ضروری ہے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد کی دنیا سے نمٹنے کے لئے ہماری قومی ترجیحات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، ہمارے مالی اور انسانی وسائل کو نئے پروگراموں اور منصوبے کے ذریعے اپنی طبی ، خوراک اور معاشی تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے ری ڈائریکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ، "ہم اب کورونا کے بعد کے اس نئے مستقبل کی تیاری کر رہی ہے جس کی پیش گوئی کچھ ماہ قبل کسی نے بھی نہیں کی تھی۔" ذرائع کے مطابق مملکت میں آئندہ ہفتوں میں ترقیاتی اہداف اور آئندہ مدت کے لئے ایجنڈا طے کرنے کے لئے حکومتی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے پہلے دبئی نے کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کے لئے مارچ میں ابتدائی طور پر لاک ڈاون پابندیوں کو کم کیا گیا تھا۔

مالز ، کیفے اور ریستوراں دوبارہ کھل گئے ہیں اور ملازمین کو دفاتر میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 567نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار730ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 137افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2ہزار966مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار627ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا کی وبا کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محتاج ہو گئے ہیں۔ ایسے وقت میں اماراتی حکومت نے پریشان حال افراد کی مدد کے لیے 12 لاکھ لنچ باکس تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کیا گیا ہے۔

یہ چندہ باکس دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کو بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بُرج خلیفہ میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں، جب بھی کوئی شخص کی جانب سے 10درہم عطیہ کی رقم عطیہ کرتا ہے تو عمارت کا ایک ایل ای ڈی بلب روشن ہوجاتا ہے، اب تک 1 لاکھ 80 ہزار افراد نے 10،10 درہم کا چندہ دیا ہے، اس لحاظ اس 828 میٹر اُونچی عمارت پر 1 لاکھ 80 ہزار بلب روشن ہو گئے ہیں۔