میلسی لنک کینال میں مسافر وین نہر میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک خاندان کی11افراد جاں بحق
خانیوال، میاں چنوں اور چوک اعظم کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد وین پر سوار ہو کر فوتگی پر شیخو پورہ گئے تھے،واپسی سر گاڑی نہرمیں گر گئی جاں بحق ہونیوالوں میں علی عمران ، دعا فاطمہ ، صبا ،عمران ،ثنا ء اعجاز ،شبنم اعجاز ،عائشہ اعجاز ،گلزار ولد نظام دین عمر 80 سال صفدر عمر 40 سال اعجاز عمر 50 سال شامل
اتوار 10 مئی 2020 13:20
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق گاڑی کے نہر میں گرنے کے 22 گھنٹے بعد نہر کے کنارے بچے کے فیڈر اور گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آئی۔
ڈی سی نے میلسی لنک کنال کو بند کروایا، ریسکیو ٹیموں نے دوسرے روز موقع پر پہنچ کر نہر میں تلاش شروع کی۔ کیری وین میں 4 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے واپسی پرعبدالحکیم انٹر چینج سے اترنے کے بعد ویگن میں سوار افراد کا اپنے گھر والوں سے موبائل فون کا رابطہ ختم ہوگیا، کیری وین میں سوار افراد کی موبائل کال کی آخری لوکیشن تلمبہ کے نزدیک آئی جس کے بعدتمام افراد کے موبائل فون بند ہو گئے۔دریں اثناء ملتان کے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس اور ڈی پی او محمد علی وسیم کیری وین میں سوار 12 افراد کے لاپتہ ہونے کے معاملہ کی اطلاع ملتے ہی سدھنائی میلسی لنک کینال پہنچے مبینہ طور نہر میں گاڑی گرنے کے امکان پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو فوری نہر کا پانی بند کرنے کی ہدایت کی تاکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کیا جاسکی-مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.