بھارتی رائٹر کواذان کی آواز سے مروڑ اٹھنے لگے

منگل 12 مئی 2020 12:14

بھارتی رائٹر کواذان کی آواز سے مروڑ اٹھنے لگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور رائٹر جاوید اختر نے اسلامی تعلیمات کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس رائٹر کو اذان کی آواز سے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں‘ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ’’50 برسوں سے بھارت میں لائوڈ اسپیکر پر اذان حرام تھی، لیکن پھر اسے حلال قرار دیدیا گیا، اور اب اس کا کوئی اختتام نہیں ہے’’۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے مزید کہا کہ لیکن اس کا کوئی اختتام ہونا چاہیے، اذان ٹھیک ہے مگرلائوڈ اسپیکر پر دینے سے بہت سے لوگوں کے آرام میں خلل کا باعث بنتی ہے، مجھے امید ہے کہ کم از کم اس بار تو وہ لوگ یہ خود یہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :