انسداددہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ممبئی حملہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

بدھ 13 مئی 2020 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت ممبئی حملہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذکی الرحمان لکھوی، حماد امین صادق، محمد جمیل وغیرہ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ کے دو پاکستانی گواہان کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے جس پر عدالت نے دونوں گواہان کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔