مناسب فورم کا استعمال نہیں کیا، سپریم کورٹ نے ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس 2020ء کے خلاف مسلم لیگ( ن) کے دانیال عزیز کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

جمعہ 15 مئی 2020 16:27

مناسب فورم کا استعمال نہیں کیا، سپریم کورٹ نے ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) سپریم کورٹ نے ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس 2020ء کے خلاف مسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مناسب فورم کا استعمال نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے دائر درخواست میں عوامی مفاد سے متعلق سوالات نہیں اٹھائے گئے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے ٹیکس آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ ٹیکس آرڈیننس سے امیر طبقہ کو ریلیف دیا گیا ہے۔