کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر آصف مقصود بٹ تیزی سے روبہ صحت

اللہ رب العزت نے نئی زندگی عطا ء کی ،دعائیں کرنے والے احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں،ڈاکٹر آصف

ہفتہ 16 مئی 2020 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے فوکل پرسن برائے انسداد کرونا وائرس ڈاکٹر آصف مقصود بٹ جو کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اس وقت راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ڈاکٹر آصف مقصود بٹ نے اپنی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کے وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔ڈاکٹر آصف مقصود بٹ نے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں نئی زندگی عطا کی ہے جس پر وہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم مقصود بٹ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اہم رکن ہیں اور نہ طبی فلاحی پروگراموں میں ان کا کردار نمایاں ہے۔انسداد کرونا کے لئے وہ اب تک فرنٹ لائن پر میڈیکل ٹیموں کے ساتھ نمایاں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور تخلیقی سطح پر قائم کرو نہ کنٹرول روم میں ان کی خدمات نمایاں رہے ہیں۔اس کے علاوہ ڈکٹر آصف مقصود بٹ کرونا کے سدباب کے لئے طبی تربیتی پروگراموں میں بھی شریک رہے ہیں۔