کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کاروبار تباہ و برباد ہوچکا ہے،انجمن تاجران خواتین گلگت

پیر 18 مئی 2020 12:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) انجمن تاجران خواتین گلگت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کاروبار تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ گلگت اور گردو نواح کے علاقوں میں تجارت کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے والی تاجر خواتین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تاجر خواتین قرضوں تلے دب گئیں ہیں، صوبائی حکومت نے کوئی مالی مدد نہیں کی ، لاک ڈائون کی وجہ سے مسلسل 50 روز تک تجارتی مراکز بند رہنے کی وجہ سے پائی پائی کو محتاج ہو چکے ہیں بنکوں سے قرضے حاصل کر کے ترقی کرنے کے سہانے خواب دیکھے تھے مگر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کاروبار تباہ و برباد ہوچکا ہے۔

تاجرخواتین آسمان سے زمین پر آگئیں ہیں اور شدید ترین مالی مشکلات کاشکار ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے با رہا اپیل کے باوجود کسی قسم کی مدد نہیں کی گئی ہے۔ ریلیف کے نام پر قرضوں کی ادائیگی میں صرف مہلت دی ہے۔کچھ عرصے تک قر ض کی قسط جمع نہیں کروائیں مگر بنک حکام اس عرصے کا منافع بھی بقایہ جات کی شکل میں ہم سے وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھو ٹے کاروباری حضرات محدود رقم سے تجارت کرتے ہیں لاک ڈائون کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ایسے میں قرضوں کی پرنسپل رقم تک جمع کرانے کے قابل نہیں ہیں منافع ادا کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی میں مہلت دینے کی بجائے لاک ڈائون کے عرصے میں منافع کی رقم حکومت ادا کرے تاکہ تاجر خواتین کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔