ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ

پیر 5 اکتوبر 2026 14:44

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1566 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کی 1533 روپے کی قیمت کے مقابلے میں 2.16 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ ہفتے کے دوران جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد زیادہ ہے۔ملک کے مختلف شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت اسلام آباد میں 1577 روپے، راولپنڈی میں 1549 روپے، گوجرانوالہ میں 1600 روپے، سیالکوٹ میں 1570 روپے، لاہور میں 1620 روپے، فیصل آباد میں 1570 روپے، سرگودھا میں 1638 روپے، ملتان میں 1626 روپے، بہاولپور میں 1560 روپے، پشاور میں 1591 روپے اور بنوں میں 1550 روپے ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1471 روپے، حیدرآباد میں 1520 روپے، سکھر میں 1610 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1560 روپے اور خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔