اٹک، اٹک کے نوجوانوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹائیگر فورس میں حصہ لیا، عثمان ڈار
پیر 18 مئی 2020 22:11
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات اٹک کی ایک نجی مارکی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹائیگر فورس کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک ضیغم نواز ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، ملک خرم علی خان ، ندیم فیروز ، تحریک انصاف امین اسلم پی ٹی آئی کے وآرڈینیٹر کے علاوہ ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے مرد و خواتین بھی موجود تھے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کیلئے 100ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہوئی ہے میں نے 72سالہ تاریخ میں اتنی بڑی رضاکارانہ قربانی نہیں دیکھی ہے، ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے گزشتہ دنوں میں 1لاکھ سے زائد دی جانی والی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ انہوںنے کہا کہ اب یوسی کی سطح پر بھی ٹائیگر فورس بنائیں گے اور ان غریبوں کا ڈیٹا اکھٹا کریں گے تا کہ خدانخواستہ کسی آفت یا بیروزگاری کی صورت میں مزدوروں کے کوائف ہمارے پاس موجود ہوں۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ لوگ جو کہ ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے صف اول کے سپاہی ہیں، آپ وہ لوگ ہیں جو مشکل کے وقت رضا کارانہ طور پر ساتھ دینے کا تہیہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2ہفتے کے قلیل ٹائم میں 10لاکھ پاکستانیوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کا وزیر اعظم کوئی چور یا ڈاکو نہیں ہو گا تو ایک دیانتدار شخص کے ساتھ ہر پاکستانی چلنے کوتیار رہے گا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سامنے بیٹھے ہوئے ٹائیگر فورس کے نوجوان اب بھی اپنی چہروں پر خدمت کا جذبہ سجائے بیٹھے ہیں، 8 ہزار سے زائد نوجوان اٹک سے رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 400کے قریب خواتین بھی شامل ہوئی میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں پی ایچ ڈی سی میٹرک تک اور دیگر اداروں کے لوگوں نے بھر پور قومی جذبہ دکھایا ہے ہم ان کی بنیادی ٹریننگ کروا رہے ہیں جیسا کہ ٹرانسپورٹ ، بازار، کورونا سے حفاظت کے طریقہ کار شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.