اہم ایشین مارکیٹس اضافے پر بند

بدھ 20 مئی 2020 17:57

اہم ایشین مارکیٹس اضافے پر بند
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) اہم ایشین مارکیٹس اضافے پر بند ہوئیں جس کی وجہ جاپان سمیت کئی ملکوں میں کورونا لاک ڈائون نرم کرنے کی اطلاعات ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس بدھ کو 161.70 پوائنٹ (0.79 فیصد) بڑھ کر 20595.15 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 8.64 پوائنٹ (0.58 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1494.69 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کا نگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 24399.95 پوائنٹ پر بند ہوا،دیگر علاقائی مارکیٹوںمیں سڈنی 0.2 فیصد،ممبئی 0.9 فیصد جبکہ سیئول ، تائپے ، منیلا اور بنکاک سٹاک میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.5 فیصد گر کر 2883.74 پوائنٹ پر بند ہوا۔