ملاکنڈ، ملاکنڈ میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 318تک پہنچ گئی
بدھ 20 مئی 2020 19:09
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ عبد الله خاناور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید الله خان بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچائو مہم میں ملاکنڈ کے سیاسی رہنماء و قائدین ، ممبران اسمبلی ، ٹی ایم ایز ، ملاکنڈ لیویز فورس اور سماجی ادارے بھر پور کردا ر ادا کر رہے ہیں تاہم مساجد ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، شاپنگ مالز ، ہیئر ڈریسرز شاپ اور دیگر مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرنا اور غیر ضروری رش سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل در امد یقینی بنانے کے لئے عوام میں اگاہی اور لوگوں کے تعاون کی اشد کی ضرورت ہے اس لئے ہر شہری سماجی فاصلوں ، ماسک ، گلوز ، سنیٹیایزرز اور دیگرحفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کامطلب ہر گز کسی قسم کا غلط پیغام دینا نہیں ہے بلکہ یہ عالمی وباء کے حوالہ سے جاری کئے گئے ہدایات ہیں جس پر عمل کرنا موذی وباء سے بچانے میں حد درجہ کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ خرکی قرنطینہ اور خار قرنطینہ سنٹرز میں اب بھی متاثرین موجود ہیں لیکن ملاکنڈ میں متاثرہ افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو کہ خو ش آئند بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے ملاکنڈ میں ائیسولیشن سنٹر اور قرنطینہ سنٹرز قائم کئے ہیں جن میں متاثرین کی دیکھ بھال اور خواراک وغیرہ کے لئے اعلیٰ انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ گھروں میں کورنٹائن کئے گئے لوگوں کے لئے بھی باقاعدگی کیساتھ راشن پہنچایا جارہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.