سعودی عرب میں کورونا کا شکار ڈاکٹر ملازمت سے برطرف
ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے کورونا کا شکار ہونے کے بعد لوگوں سے میل جول بند نہیں کیا، قید کی سزا کا بھی امکان ہے
محمد عرفان جمعہ 22 مئی 2020 14:50
(جاری ہے)
اس کا یہ طرز عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا، جس کے باعث دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرات میں ڈالا گیا۔
محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبدالہادی الرباعی نے تصدیق کی ہے کہ اس ڈاکٹر نے کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کی سنگین خلاف ورزی کی، ایک ڈاکٹر ہونے کے ناتے اس کا یہ طرز عمل انتہائی افسوس ناک ہے۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بھی تحقیقاتی کمیٹی کے رُوبرو اپنی غفلت کا اعتراف کر لیا ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی ملازمت کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔کورونا گائیڈ لائنز کو نظر انداز کرنے پر ڈاکٹر کو نوکری سے ہاتھ دھونے کے علاوہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہو گا، الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک سعودی ڈاکٹر کا شکار ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر حافظ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے تھے کہ اچانک انکشاف ہوا کہ وہ اوران کی والدہ اور بہنیں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔ جس کے بعد وہ احساسِ جُرم میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر عمر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا کہ کس طرح وہ اور اہل خانہ اس مرض میں مبتلا ہوگئے۔ ڈاکٹر عمر کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’بخدا میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ میری وجہ سے والدہ اور بہنیں اس وبائی مرض کا شکار ہوں، میں خود کوانکا مجرم تصور کررہا ہوں کہ کیونکہ میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن وہ سب میری وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونگے۔ڈاکٹر عمر نے مزید لکھا ’ اے رب ، میں تو گھر سے لوگوں کی خدمت اور ان حالات میں انکی مدد کرنے نکلاتھا، ہم پر اپنی رحمت نازل فرما اور جلد از جلد صحت عاجلہ سے نواز دے۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عمر کے ٹویٹ کے جواب میں لوگوں نے بڑی تعداد میں انکے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکی اور اہل خانہ کی جلد مکمل صحتیابی کیلیے دعا کی۔ وزیر صحت نے کورونا سے متاثرہونے والے سعودی ڈاکٹرسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.