مولانا فضل الرحمن کا پی آئی اے جہاز کے حادثہ پر افسوس کا اظہار، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

جمعہ 22 مئی 2020 16:49

مولانا فضل الرحمن کا پی آئی اے جہاز کے حادثہ پر افسوس کا اظہار، متاثرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی آئی اے جہاز حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع مجھ سمیت پوری قوم کیلئے صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمن کہا کہ جہاز حادثہ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع مجھ سمیت پوری قوم کیلئے صدمہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کالونی کے متاثرین کی بحالی اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔