شاہ محمود قریشی کا کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طیارہ حادثہ میں ہونیوالے شدید جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں ،طیارہ سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس المناک حادثہ کے گ شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ، طیارہ حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔