, طیارہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہوتی ہے، اعجاز شاہ

جمعہ 22 مئی 2020 22:40

ب*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اس سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہوتی ہے۔ حکومت حقائق سامنے لائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز جاری بیان میں بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کیونکہ قیاس آرائیوں اور غیرذمہ دارانہ بیانات سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی کاروائیوں میں ساتھ دے گی جلد اس ناخوشگوار واقعے کے حقائق سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پی آئی اے حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کردی ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :