حافظ احمدرضا قادری ایڈووکیٹ کا خواجہ کامران کی والدہ، حاجی افتخار عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ مئی 18:16

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) وزیرڈیزاسٹر مینجمنٹ حکومت آزادکشمیر حافظ احمدرضا قادری ایڈووکیٹ کادورہ مری۔ انہوںنے خواجہ کامران جمیل ٹونی اور عدنان جمیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ لوئر جھیکاگلی گئے اور تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وہ حاجی افتخار عباسی کی تعزیت کیلئے بھی انکی رہائش گاہ پرلوئر جھیکاگلی پہنچے۔ انہوںنے سابق گارڈن سپریٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن مری سید ابرارحسین شاہ کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔ وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ نے مرحومین کے درجات کی بلندی ،مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی اس موقع پر انکے ہمراہ انکے ترجمان طاہر حمید ، حامدستی اوردیگر قائدین بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :