قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے، ہوائی جہاز کے حادثے اور کورونا وائرس کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کے خاندانوں کے لیے دست دعا بلند کریں, نماز عید کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کا خصوصی اہتمام کیا جائے ، ہر کوئی رونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھے ،وزیراعظم عمران کا ٹویٹ

اتوار 24 مئی 2020 02:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائی, ہوائی جہاز کے حادثے اور کرونا وائرس کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کے خاندانوں کے لیے دست دعا بلند کریں, نماز عید کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور ہر کوئی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ کہ قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے ،سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کے لیے دست دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وبا ء کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وبا کے حوالے سے سے متعارف کردہ خصوصی احتیاطی تدابیر یعنی ایس او پیز کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے ،مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نماز نماز عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران ان سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر پر سایہ فگن فرمائیں، آمین۔