سعودی عرب، کورونا کے مزید 2 ہزار 399 کیسز کی تصدیق

پیر 25 مئی 2020 12:30

سعودی عرب، کورونا کے مزید 2 ہزار 399 کیسز کی تصدیق
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 399 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 72 ہزار 560 ہوگئی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ریاض میں یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 مئی کو مزید 11 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی. مملکت میں کووڈ 19 وائرس سے اب تک 390 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ مسلسل تیسرے دن بھی ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 742 رہی جبکہ مکہ مکرمہ میں 611 ، جدہ میں 474 ، دمام 136 ، الخبر120 ، الجبیل 82 ، مدینہ منورہ 69 ، طائف 25 ، قطیف 22 ، خلیص 19 ، الھفوف 18 ، حائل 12 ، بریدہ 12 جبکہ دیگرشہروں میں تعداد سنگل عدد میں رہی۔ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں مکہ مکرمہ اور ریاض میں ہوئیں۔ ہلاک ہونیوالے 11 افراد میں ایک سعودی جبکہ 10 غیر ملکی ہیں جن کی تعلق مختلف ممالک سے ہے۔