لیاقت باغ ‘ شہر بھر کی گندگی ڈمپ کرنے سے ارد گرد کی آبادیاں سخت تعفن کا شکار

منگل 26 مئی 2020 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) لیاقت باغ میں البراک گندگی سے بھرے ٹرکوں ‘اڈے اور شہر بھر کی گندگی ڈمپ کرنے سے ارد گرد کی تاجر برادری ، دفتری عملہ سمیت ملحقہ ہ آبادیاں سخت تعفن کا شکار‘ اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے آفس کے عقب میں واقع البراک ترکی کمپنی نے شہر بھر سے اکھٹا کیا جانے والا سارا گند لیاقت باغ کے پاس البراک کے ٹرکوں میں دو سے تین دن کھڑا رکھا جاتا ہے اکثر اوقات اس گندگی کو البراک کمپنی والے روات کے پاس لے جاکر ڈمپ کرنے کی بجائے نالہ لئی میں دن اور رات کے وقت ڈمپ کر نے کا سلسلہ ایک ماہ سے شروع کر رکھا ہے ، درجنوں گندگی سے بھرے ٹرکوں کے کھڑا ہونے سے لیاقت باغ سے مریڑ چوک تک انتہائی سخت گندی بو تعفن سے تاجروں ، مری روڈ سے گزرنے والے شہریوں ، لیاقت باغ آنے والے شہریوں آر ڈی اے ، ٹی ایم اے ، دفاتر کا عملہ ، گوالمنڈی کی ّبادیوں کے مکین بھی اس سخت قسم کے تعفن سے سخت پریشان اورسراپا احتجاج ہیں ، کوئی سننے والا اور زمہ داری لینے والا نہ کوئی محکمہ نہ ہی افسر موجود ہے ، ارد گرد آبادیوں کے بچے خواتین مرد ،ہیضہ ، آنکھ ، اور دیگر سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکی اور ہو رہی ہیں تاجروں ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی حکام سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -