عید الفطر کے موقع پر پیٹرول 155 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا

منگل 26 مئی 2020 18:30

عید الفطر کے موقع پر پیٹرول 155 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) کوئٹہ میں عید الفطر کے موقع پر پیٹرول 155 روپے فی لیٹر فروخت، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقعہ پٹرول پمپ نے عید الفطر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول 155 روپے فی لیٹر فروخت کرنا شروع کردیا، شہریوں کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں بھی دیکھا گیا کہ پٹرول کی قیمت 155روپے فی لیٹر مختص کی گئی اور پیٹرول اسی ریٹ پر فروخت کیا جبکہ احتجاج کرنے کے باوجود بھی پمپ مالکان نے پٹرول اصل قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کردیا، عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مذکور ہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔