اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی طرف سے اسلامو فوبیا کی روک تھام کی ضرورت سے اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

بدھ 27 مئی 2020 12:36

اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی طرف سے اسلامو فوبیا کی روک تھام کی ضرورت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم تسلسل کے ساتھ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے اپیل کرتے رہے ہیںکہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندو بالادستی کے نظریے، نہایت شدت سے جاری اسلامو فوبیا اور تشدد اور علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کے اقدامت کی مذمت کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی طرف سے اسلامو فوبیا کی روک تھام کی ضرورت سے اتفاق اور اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے ایسے واقعات کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔