بنگلہ دیش، کشتی دریائے جمونا میں ڈوب گئی، 4 مزدور جاں بحق، 15 لاپتہ

بدھ 27 مئی 2020 15:59

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) بنگلہ دیش کے ضلع سراج گنج میں کشتی دریائے جمونا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق اور 15 لاپتہ ہیں۔ ضلع سراج گنج کے پولیس چیف حسیب العالم نے بتایا کہ کشتی ڈو بنے کا واقعہ گزشتہ روز خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا اور غوطہ خوروں کی مدد سے گزشتہ رات تک 3 افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلع سراج گنج کے علاقہ عنایت پور پولیس سٹیشن کے آفیسر انچارج مسعودو پرویز نے بتایا کہ گزشتہ روز خراب موسمی صورتحال کے باعث ایک کشتی ضلع سراج گنج میں عنایت پور کے مقام پر دریائے جمنا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ 50 افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی۔ کشتی میں 70 لوگ سوار تھے جن میں زیادہ تعداد یومیہ مزدوروں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :