گورنر گلگت بلتستان کا صحافی راجہ عادل غیاث کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 27 مئی 2020 16:00

گورنر گلگت بلتستان کا صحافی راجہ عادل غیاث کے انتقال پر اظہار تعزیت
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نامور صحافی راجہ عادل غیاث کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِجمیل عطاء کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ راجہ عادل غیاث کی صحافتی میدان میں خدمات اور خصوصاً ضلع غذر میں امن برقرار رکھنے کے سلسلہ میں ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ راجہ عادل غیاث ایک منجھے ہوئے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ امن کے داعی بھی تھے اور اچھے مقرر بھی تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چل کر علاقے کے امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :