اماراتی شہری تمام تر احتیاط کے باوجود دو بار کورونا کا شکار ہوگیا

ہرطرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود دونوں بار میری سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی اور میں چلنے کے قابل بھی نہیں رہا تھا: 34سالہ سلیم الحامدی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 27 مئی 2020 17:38

اماراتی شہری تمام تر احتیاط کے باوجود دو بار کورونا کا شکار ہوگیا
ابوظبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2020ء) اماراتی شہری تمام تر احتیاط کے باوجود دو بار کورونا کا شکار ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے ڈاکٹرز کو حیران کردیا ہے۔ محقیقین بھی حیران ہیں کہ ایسا ہونا کیسے ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق امارتی شہری 34سالہ سلیم الحامدی نے بتایا ہے کہ ہرطرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود وہ دو بار کورونا کا شکار ہوئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں بار انکی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی اور وہ چلنے کے قابل بھی نہیں رہے تھے۔ سلیم کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ کیسے کورونا وائرس میرے جسم میں منتقل ہوا، انکا کہنا ہے کہ وہ جب بھی باہر نکلتے تھے تو ماسک اور دستانے پہن کر نکلتے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ بھی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ اپریل میں دو بار کورونا کا شکار ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں بار کورونا کا شکار ہونے کے بعد انکی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، وہ کسی چیز کو سونگھنے یا چکھنے کی صلاحیت بھی کھوبیٹھے تھے جبکہ ان سے چلا بھی نہیں جاتا تھا۔ تاہم ادویات کے استعمال اور احتیاط کے باعث وہ دونوں بار صحتیاب ہوگئے۔ خیال رہے کہ میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی گنتی 31,086تک جا پہنچی ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئےہیں، جس کے بعد اس موذی مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی مجموعی گنتی 253ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا کے نئے کیسز اس وقت سامنے آئے جب 40ہزار سے زائد افراد کے کورونا کے شُبہے میں ٹیسٹ لیے گئے۔ مملکت میں کورونا کی وبا پھُوٹنے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 20لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اماراتی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔مملکت میں اب تک 15ہزار 982مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد مملکت میں کورونا کی ایکٹو کیسز کی تعداد 14,851 ہوگئی ہے۔