نوشہرہ، چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل لے اڑے

بدھ 27 مئی 2020 18:20

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) نوشہرہ کینٹ سے کچھ فاصلے پر واقع موبائل پلازہ سے نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل سیٹ چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محبوب علی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ عید کی چھٹیوں پر اپنے گھر میں موجود تھے کہ عید کے تیسرے روز جب وہ اپنی موبائل فون کی د کان واقع فردوس پلازہ پہنچے تو اس کی دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹ چوری کرلیے۔ واضح رہے کہ پلازے میں چوکیدار بھی موجود ہوتے ہیں لیکن اس کے باجود بھی چوری ہوئی۔ تھانہ نوشہرہ کینٹ کے محرر افتخار نے چوری کی تصدیق کی اور کہا کہ تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔