اراضی کے تنازعہ پر ملزمان نے ماں بیٹے اور پوتی کو زخمی کردیا، مقدمہ درج

بدھ 27 مئی 2020 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) اراضی کے تنازعہ پرتین بھائیوں سمیت5افراد نے فضل شیرانی کے گھر میں گھس کر لاتوں مکوں، کلہاڑیوں کے وار اور پستول کے فائر کرکے ماں بیٹے اور پوتی کو زخمی کردیا، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود میں درازندہ کے علاقے میں اراضی کے تنازعہ پر ملزمان تاج میر شیرانی اور اس کے دو بھائیوں سمیت5افراد نے فضل شیرانی کے گھر میں داخل ہوکرفضل شیرانی کو لاتوں، مکوں اور پتھروں کے وار سے زخمی کردیاجبکہ ملزمان کے تشدد سے بیٹے کی جان خلاصی کیلئے آنے والی اس کی والدہ قسمت بی بی کو پستول سے فائر اور9سالہ بیٹی حسنیٰ بی بی کو سر پر کلہاڑی کا وار کرکے ملزمان نے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کیلئے ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ درازندہ پولیس نے زخمی فضل شیرانی کی رپورٹ پر 3بھائیوں سمیت5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :