انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کا COVID-19 کے اثرات کے لئے روڈ شو ایشیا کا اہتمام

بدھ 27 مئی 2020 19:05

انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کا COVID-19 کے اثرات کے لئے روڈ شو ایشیا کا اہتمام
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن نے COVID-19 کے اثرات کے لئے آئی این ایف روڈ شو ایشیا کا اہتمام کیا۔ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی صدر لز نکول نے آن لائن اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے مستقبل میں ہونے والے ایونٹس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور دیگر ایشیائی ممالک کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

لیز نکول نے یقین دہانی کرائی کہ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے کھلاڑیوں کی مدد کے ساتھ ساتھ آئندہ ایونٹس کے لئے ایس او پی پروٹوکول مہیا کرے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن روڈ شو کی میزبانی کرنے پر خصوصی طور پر انٹرنیشنل نیٹ بال کی صدر لز نکول اور سی ای او کلیری بریگل کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :