علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نی لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز میں ایم ایس ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا

جمعرات مئی 14:10

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نی لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز میں ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز میں ایم ایس ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ پروگرام کا مقصد ملک میں لائبریری کلچر کو فروغ دینا ،ْ لائبریرینز کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور ملک بھر کی لائبریریوں کو تربیت یافتہ سٹاف فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام سمسٹر بہار 2020ء کے جاری داخلوں میں ہے ،ْ اِس میرٹ بیسڈ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جون مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے مطابق ایم ایل ائی ایس متعارف کرانے کا واحد مقصد ملک بھر کی لائبریریوں کو ہنرمند اور تربیت یافتہ سٹاف ممبرز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس پروگرام کو آفر کرانے کا ایک اور مقصد یونیورسٹی کے گریجویٹس جو ملک کی مختلف لائبریریوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ،ْ سماجی و معاشی مجبوریوں کی وجہ سے رسمی تعلیمی اداروں سے اس ڈگری پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے سے قاصر دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو اِس پروفیشنل ڈگری پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرانا بھی ہے۔ اِس پروگرام میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو مقررہ تاریخ 5 جون تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :