بحیرہ عرب، خلیج عدن اور یمن میں ہوا کے کم دباؤ سے سمندری طوفان بننے کا امکان

جمعرات 28 مئی 2020 20:09

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب، خلیج عدن اور یمن میں ہوا کے کم دباؤ سے سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کیمطابق یکم سے 2 جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤبننے کا امکان ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہوا کا کم دباؤسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج عدن میں چوبیس گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ بن جائے گا اور یمن میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سمندری طوفان کو’نثارگا‘ نام دیا جائے گا جو بنگلا دیش کا تجویز کردہ ہے۔

متعلقہ عنوان :